جموں معرکہ آرائی اپ ڈیٹ: دو جنگجو جاں بحق ،افسر سمیت 8 فورسز اہلکار زخمی

کٹرا: جھجر کوٹلی ادھمپور میں فورسز ناکہ پارٹی پر مسلح حملہ کرکے فرار ہوچکے جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان بڑے پیمانے پر شروع کی گئی تلاشی کارروائی کے دوران کاکریال کٹرا نزدیک ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے مقام پر آمنا سامنا ہونے کے ساتھ خونین معرکہ آرائی شروع ہوئی .

اس جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق اور 8 فورسز اہلکار جن میں ڈی ایس پی رینک کا ایک افسر بھی شامل ہے،زخمی ہوگئے ،

ایس ڈی پی وہ نگروٹہ موہن لال شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مسلح عسکریت پسندوں کے ساتھ چھڑ چکی جھڑپ میں اب تک 2 پولیس اہلکار اور 5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے .

انہوں نے کہا کہ یہ جھنجر کوٹلی ادھمپور کے جنگلی علاقے میں جمعرات کی صبح سے جاری ہے .ان کا کہناتھا کہ کٹریال جنگلات (ریاسی) ضلعے میں تلاشی کارروائی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جسکے بعد یہاں جھڑپ شروع ہوگئی.

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو نارایانہ اسپتال کٹرا میں داخل کیا گیا . یاد رہے کہ بدھ کو تلاشی کارروائی کے دوران مسلح جنگجوئوں جن کی تعداد دو سے تین تھی ،نے جھجر کوٹلی ادھمپور کے مقام پر فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک سریکلچر گارڈ زخمی ہوا تھا .

فائرنگ کرنے کے ساتھ مسلح جنگجوئوں نے نزدیکی جنگلات میں پناہ لی اور بدھ سے ہی فوج وفورسز کی بھاری نفری نے اُنکی تلاش شروع کردی .اس مقصد کےلئے جہاں فوج وفورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ،وہیں ڈرون طیاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی .

جنگجوئوں کو تلاش کرنے کی غرض سے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا جبکہ خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا .

جمعرات کی صبح مفرور جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان کاکریال کٹرا نزدیک ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے مقام پر آمنا سامنا ہوا جب سے لیکر طرفین کے مابین شدید اور خونین معرکہ آرائی جارہی ہے .

ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا جبکہ متعدد فورسز اہلکار بھی ہوئے ،جسکے بعد طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور جنگجو جاں بحق ہوا .

پولیس کے ایک ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کاکریال انکائونٹر میں اب تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے .

انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ایس ڈی پی او اور دیگر متعدد سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے .جھڑپ جاری ہے .فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) یونیفورم فورس میجر جنرل اروند باٹیہ نے بتایا کہ جاری جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے .

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جنگجوئوں کا ایک گروپ حال ہی میں سامبا بوبیان بین الاقوامی سرحدی سے دراندازی کرکے اِس پار داخل ہونے میں کامیاب ہوئے .

انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے ٹرک ڈارئیور اور کنڈیکٹر کو بالائی زمین ورکر کے بطور تربیت دی گئی تھی .

Comments are closed.