جموں سے 1282 عقیدت مند امرناتھ کے لئے روانہ
جموں، 24جولائی : جموں کے بھگوتی نگر کے کیمپ سے منگل کے روز 1282 عقیدت مندوں کا نیا گروپ امرناتھ گپھا کے لئے روانہ ہوا۔
بم بم بھولے ، اور ہر ہر مہادیو کے نعروں کےدرمیان 44 گاڑیوں کا قافلہ ان عقیدت مندوں کو لے کر روانہ ہوا۔ ایک افسر نے یہاں بتایا کہ تیرتھ یاتری بال تال اور نونوان کیمپوں سے ہوتے ہوئے امرناتھ گپھا کے لئے روانہ ہوں گے۔ ان گروپوں میں 922 مرد، 266 خواتین، 87 سادھو اور سات سادھوی بھی شامل ہیں جو 24 بسوں اور 20 گاڑیوں کے ذریعہ روانہ ہوئے۔
یو این آئی۔
Comments are closed.