جشن یوم آزادی تقریب میں بچیوںکی برتری

جموں،وزیر اعظم ہندنریندر مودی کی طرف سے شروع کئے گئے ’بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿‘اسکیم کتنی کامیاب ہوئی ہے، اس کی جھلک یہاں منی اسٹیڈیم پریڈ گراو¿نڈ جموں میں جشنِ یومِ آزادی تقریب کے دوران دیکھنے کو ملی جہاں پربچیوں نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مارچ پاسٹ میں حصہ لینے والے دستوں میں آدھا سے زیادہ اسکولی بچیوں کی ٹکڑیاں شامل تھیں جبکہ پیش کئے گئے تمدنی وثقافتی پروگرام میں بھی خواتین کی ہی برتری دیکھنے کو ملی۔جموں شہر کے بڑے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی بچیوں نے حب الوطنی پر مبنی اس کلچرل پروگرام میںاتنی بہترین کارکردگی پیش کی کہ اسٹیڈیم میں موجود سبھی لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر ان کی داد بڑھائی۔ جوپروگرام پیش کئے گئے اس میں لڑکوں کے رول بھی لڑکیوں نے ہی نبھائے۔

Comments are closed.