نئی دہلی، سپریم کورٹ کے موجودہ دوسرے سینئر جج رنجن گوگوئی ملک کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔
موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا نے پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سینئرٹی میں اپنے بعد سب سے سینئر جج کے نام کی سفارش موجودہ چیف جسٹس کے عہدہ کے لئے کی ہے۔
وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق، جسٹس مشرا نے تمام خدشات کو درکنار کرتے ہوئے جسٹس گوگوئی کا نام اپنے جانشین کے طور پر وزارت کو بھیجا ہے۔
دو موقعوں کے علاوہ سینئرٹی میں سب سے ٹاپ جج کو چیف جسٹس بنانے کی روایت رہی ہے۔اس کے لئے کم از کم 30 دن پہلے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کی طرف سے سفارش کی جاتی ہے۔
جسٹس مشرا کی مدت دو اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، ایسی صورت میں انہوں نے نئے چیف جسٹس کے نام کی سفارش روایت کے مطابق قابل از وقت کر دی ہے. ابھی ان کے نام پر صدر کی مہر لگنی ہے۔
جسٹس گوگوئی تین اکتوبر کو حلف لے سکتے ہیں. وہ 17 نومبر 2019 تک چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے۔(یواین آئی)
Comments are closed.