سنگم اننت ناگ : شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں شبانہ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے دو مقامی جنگجو نوجوانوں کی آخری رسومات اپنے اپنے آبائی علاقوں میں انجام دی گئیں ،جن میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی .
معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو سبزار صوفی کے جلوس جنازہ میں لوگوں کی بھیڑ اُمڑ آئی .جاں بحق جنگجو کا تعلق جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم بجبہاڑہ علاقے سے تھا اور یہ کئی برسوں سے سرگرم تھا .
معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو صوبی سبزار کے جلوس جنازہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور کئی مرتبہ اسکی نمازجنازہ اداکی گئی .
معلوم ہوا ہے کہ جنگجو کمانڈر زینت اسلام سمیت چھ جنگجو نوجوان جاں بحق جنگجو صوفی سبزار کے جلوس جنازہ میں نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے اپنے انداز میں اپنے ساتھی کو خراج پیش کیا .
معلوم ہوا جاں بحق جنگجو کے جلوس جنازہ میں ہر طرف آزادی ،اسلام اور پاکستان حامی نعرے سنائی دے رہے تھے .معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی نماز جنازہ سرینگر ،جموں شاہراہ پر کئی میٹر کی دوری پر ایک کھلے میدان میں ادا کی گئی .
صوفی سبزار اپنے ساتھی عاصف احمد شہرگوجری کے ساتھ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں شبانہ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہواتھا .
سبزار کے جاں بحق ہونے کے بعد اُسکے آبائی علاقہ سنگم میں بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے ،جس میں کئی افراد مضروب ہوئے .
Comments are closed.