جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں تعزیتی ہڑتال

شمالی کشمیر : شمالی کشمیر کے ہندوارہ ،لنگیٹ اور سوپور کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو جاں بحق جنگجو ئوں کی یاد میں مسلسل تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی .

ہڑتال کے باعث معمول کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں جبکہ دکانات ،تکارتی مراکز اور کاروباری ادارے بند رہے .سڑکوں سے ٹریفک کی نقل وحرکت جزوی طور پر متاثر رہی .

حساس علاقوں میں اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی جبکہ انتظامیہ کی ہدایت پر سوپور میں تعلیمی ادارے بند رہے .یہ اقدامات سوپور میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ کے پیش نظر اٹھائے گئے .

یاد رہے کہ گلورہ لنگیٹ ہندوارہ میں منگل کے روز ایک خونین معرکہ آرائی میں 2 مقامی جنگجو 18 سالہ فرقان احمد ساکنہ لنگیٹ اور اس کا ساتھی لیاقت احمد لون ساکنہ سوپور بارہمولہ جاں بحق ہوئے تھے .

Comments are closed.