موجودگی سرکاری ڈیوٹی تصورہوگی،حکم عدولی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کو تادیبی کارروائی کیلئے تیاررہنے کاانتباہ
سری نگر: ریاستی انتظامیہ نے15،اگست کی تقریبات میں حاضرین کی تعدادبڑھانے کیلئے تمام سرکاری محکموں اورپبلک سیکٹراداروں کے سربراہان اوراعلیٰ افسروں کویہ ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ خوداپنی ،اپنے ماتحت افسروں اورملازمین کی شرکت کویقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنرسطح پرجاری کردہ سرکیولروں میں خبردارکیاگیاہے کہ جوکوئی بھی افسریاسرکاری ملازم اس حکمنامہ یاسرکیولر کی خلاف ورزی کرے گایاکہ حکم عدولی کامرتکب ہوجائیگاتواُسکے اس عمل کوسنجیدگی سے لیکرنظم وضبط کے قواعدکے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اب جبکہ 4روزبعدبھارت کایوم آزادی منایاجائیگاتواس سلسلے میں ریاستی سطح پرخصوصی تقریبات کاانعقادہوگا،اورایسی تقاریب میں لوگوں کی حاضری کوبڑھانے کیلئے حکام متحرک ہوگئے ہیں ۔ریاست میں عوامی یامنتخب سرکارنہ ہونے کے باعث 15،اگست کی تقاریب میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعدادمیں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔توایسے میں موجودہ ریاستی انتظامیہ نے 15،اگست کی تقریبات میں لوگوں کی حاضری کویقینی بنانے کیلئے سرکاری محکمہ جات اورپبلک سیکٹراداروں کے سربراہان ،اعلیٰ افسروں وانجینئروں کے نام یہ واضح ہدایت نامہ جاری کردیاہے کہ وہ خوداپنی اوراپنے ماتحت افسروں وملازمین کی شرکت کویقینی بنائیں ۔
معلوم ہواکہ صوبائی انتظامیہ کی ہدایت پروادی کے سبھی 10اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ایک تحریری سرکیولرجاری کردیا۔ڈپٹی کمشنرآفس بارہمولہ سے بھی ایساہی ایک سرکیولرجاری کیاگیاہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنربارہمولہ کے دستخط شدہ سرکیولربتاریخ 9اگست2018کامتن 4پیراگرفوں پرمشتمل ہے ،جس کاموضوع’جشن یوم آزادی2018‘رکھاگیاہے ۔اپنے جاری کردہ اس سرکیولریاحکمنامہ میں ڈپٹی کمشنربارہمولہ نے تحریرکیاہے کہ یوم آزادی کی مناسبت سے 15اگست 2018کوضلعی سطح کی بڑی تقریب منعقد ہورہی ہے ،اوراس ضمن میں ضلعی اورسیکٹورل سطح کے تمام اعلیٰ افسروںاورسرکاری محکموں وپبلک سیکٹراداروں کے سربراہان کویہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ 15اگست کی تقریب میں شرکت کیلئے صبح 8بجے طے شدہ مقام پہنچیں ۔
سرکیولرمیں یہ واضح کیاگیاہے کہ سرکاری افسروں اورملازمین کی یوم آزادی تقریب میں شرکت یاموجودگی کوسرکاری یاآفیشل ڈیوٹی تصورکیاجائیگا۔خیال رہے 15،اگست کوہرسال سرکاری طورپرعام تعطیل ہوتی ہے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنربارہمولہ کے جاری کردہ سرکیولرمیں مزیدلکھاگیاہے کہ اعلیٰ حکام اورمختلف سرکاری محکموں وپبلک سیکٹراداروں کے سربراہان اپنے ماتحت سینئرافسروں یاملازمین کوبطورنوڈل افسرمقررکرکے اسبات کویقینی بنائیں کہ تمام سرکاری ملازمین ضلع بارہمولہ میں 15اگست کوہونے والی یوم آزادی تقریب میں شرکت کریں گے۔سرکیولرمیں کہاگیاہے کہ جوسرکاری ملازمین اورافسریوم آزادی کی تقریب میں شامل رہیں گے ،اُنکی باضابط حاضری کرکے ایسے ملازمین کی فہرست مرتب کی جائے ۔
سرکیولرمیں ڈی سی بارہمولہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوپور،تمام سب ڈویژنل افسروں اورتحصیل سطح کے افسروں کوبھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خودبھی یوم آزادی کی تقریبات میں شامل ہوں اوراپنے ماتحت افسروں وملازمین کی شرکت کویقینی بنائیں ۔ضلعی ،سیکٹورل اورتحاصیل سطح کے افسروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع بارہمولہ میں مختلف مقامات پرمنعقدہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے ملازمین کی حاضری کرکے 16اگست کواسبارے میں لسٹ ڈی سی آفس بارہمولہ کوپیش کریں ۔سرکیولرمیں یہ واضح کیاگیاہے کہ15،اگست کی تقریبات میں شرکت کوسرکاری یاآفیشل ڈیوٹی تصورکی جائیگی ۔ڈی سی بارہمولہ کے دستخط شدہ سرکیولرکے آخری پیراگراف میں خبردارکیاگیاہے کہ متذکرہ بالاہدایات کے تئیں لاپرواہی کوسنجیدگی سے لیکرحکم عدولی کے مرتکب افسروں اورملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔(کے این این )
Comments are closed.