تعمیراتی کام موسم سرما میں انجام دینے سے خزانہ عامرہ کو خسارہ

سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ جنوبی کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ دفاتروں کی جانب سے نریگا سکیموں کے تحت کرائے گئے کاموں میں رقومات کی بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ جبکہ ڈرینوں ، گلی کوچوں، اور کلوٹوں کی تجدید و مرمت جہاں پر انجام دی جارہی ہے اگلے ہی سال اس پر دوبارہ کام کرنا پڑتا ہے جو کہ کام کے دوران ناقص مواد کے استعمال کا شاخسانہ ہوتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطاقب جنوبی کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ دفاتروں کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں جو کام نریگا سکیم کے تحت انجام دئے جاتے ہیں ان کاموں کو دوبارہ کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر میں مذکورہ سکیم کے تحت ڈرین، بنڈ، کلوٹ اور دیگر کاموں کی تجدید و مرمت اور تعمیر کے دوران ناقص میٹریل کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ ایک برس تک بھی یہ کام ٹکتا نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ محکمہ کی جانب سے ہر برس جو بھی کام انجام دئے جاتے ہیں وہ موسم سرما ہی انجام دیا جاتا ہے جو سردی میں جلد ی خراب ہوجاتا ہے ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ ملازمین اور ٹھیکدار وں کا مقصد محض خزانہ عامرہ سے کروڑوں روپے نکالنے مطلوب ہوتے ہیں ۔

Comments are closed.