تصدق مفتی اپنی بہن اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقائی ہوئے

سرینگر/18فروری : پی ڈی پی کے سینئر لیڈراور سابق وزیر تصدق مفتی ان کی بہن اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقائی ہوئے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق پی ڈی پی کے سینئر لیڈر تصدق مفتی نے آج 5 اگست سے نظر بند اپنی بہن اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تصدق مفتی سرینگر کے سرکاری کوارٹر میں نمودار ہوئے جس کے بعد انہوں نے وہاں نظر بند بہن اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔قابل زکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو سرکار نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کررکھا ہے۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.