نئی دہلی، 26 فروری : دہلی کے وزیر اعلی اروند كیجريوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کے حالات سنگین بتاتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ تشدد متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کرفیو لگایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ رہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ رات بھر بڑی تعداد میں لوگوں کے رابطے میں تھے۔ حالات انتہائی سنگین ہیں۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود صورتحال قابو میں نہیں آ پارہی ہے۔
پولیس اور نیم فوجی فورس کے جوانوں نے آج صبح موج پور سے گوکل پوری کے علاقے میں فلیگ مارچ کرکے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ کل رات سے کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
تشدد کے واقعات میں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ بہت سے لوگ گولي لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ دو دنوں سے تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کل اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی طلب کی تھی اورحفاظتی اہلکاروں کی بڑی تعداد فراہم کرنے کی یقین ہانئی کرائی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.