اگرتلا،:(یواین آئی) تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔
پویس ذرائع نے بتایا کہ بی جےپی اور آئی پی ایف ٹی کارکنان کے درمیان منگل کی دیر رات شمالی تریپورہ،ڈھلائی ،کھووئی ،مشرقی تریپورہ اور گومتی اضلاع میں کئی مقامات پر مارپیٹ کے واقعات پیش آئے۔ڈھلائی ضلع میں تشدد کے دوران ایک تریپورہ آئی پی ایس افسر اور تین دیگر پولیس افسران سمیت 47افراد زخمی ہوئے ہیں۔
منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ نے ٹرک کےمعاون ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیاتھا۔حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے ٹرک کے ڈرائیوراور کلینر کا ٹی ایس آر کیمپ تک پیچھا کیا۔کیمپ میں ہی لوگوں نے ڈرائیور اور کلینر کو پیٹا اور کیمپ کوبھی آگ لگا دی۔
اس واقع کے بعد سے ریاست کا ایک بڑا حصہ بد امنی کا شکار ہے،جس سے بی جےپی -انڈی جینس پیلپس فرنٹ آف انڈیا(آئی پی ایف ٹی)اتحادی حکومت کے برقرار رہنے پر سوال پیدا ہونے لگے ہیں۔
Comments are closed.