ترہگام کپوارہ میں اعلانیہ کرفیو،گلی گلی کڑاپہرہ،جگہ جگہ ناکہ بندی

تمام مساجدسیل:نمازجمعہ کی ادائیگی پرپابندی

مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزکے درمیان ٹکراؤ،کچھ مظاہرین زخمی

ترہگام:۱۳،جولائی: بدھ کوشام دیرگئے فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جواں سالہ تاجرخالدغفارکی ہلاکت کیخلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرسرحدی ضلع کپوارہ کے تاریخی قصبہ ترہگام میں جمعہ کوصبح صادق کے وقت اعلانیہ کرفیونافذکردیاگیا۔مقامی آبادی کی نقل وحمل پرمکمل پابندی عائدکرنے کیساتھ ساتھ نفاذکرفیوکیلئے تعینات پولیس اورورسزکے دستوں نے قصبہ ترہگام کی مختلف بستیوں میں قائم سبھی مساجدکوسیل کردیا،جسکے نتیجے میں کسی بھی مسجدمیں نمازجمعہ ادانہیں کی جاسکی ۔کے این این نمائندے کے مطابق جمعہ کوعلی الصبح ترہگام قصبہ میں گاڑی میں نصب لاؤڈاسپیکرکے ذریعے لوگوں کومطلع کیاگیاکہ قصبہ میں کرفیوافذکردیاگیاہے ،اسلئے کوئی بھی شخص گھرسے باہرآنے کی کوشش نہ کرے ۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے یہ اعلان ہوتے بھی سناکہ جوکوئی بھی شخص کرفیوکی خلاف ورزی کامرتکب ہوگا،اُسکودیکھتے ہی گولی ماردی جائیگی۔لوگوں کے مطابق اس اعلان سے پوری آبادی میں خوف وہراس کی لہردوڑگئی اورلوگ گھروں میں سہم کرہ گئے ۔لوگوں کے مطابق قصبہ ترہگام کی حدودمیں آنے والی سبھی بستیوں بشمول فیض آباد،میرپورہ،مقبول آباد،جامع قدیم ،شیخ پورہ،بونہ پورہ،سراج محلہ ،چوپان محلہ ،تکہ پورہ اورٹنگواری میں سختی کیساتھ کرفیونافذکردیاگیا،اوریہاں ہرسڑک ،گلی کوچے ،چوارہوں اورنکڑوں پربڑی تعدادمیں پولیس اورفورسزکے دستوں نے سخت پہرہ بٹھادیاہے ۔لوگوں کے مطابق کرفیوکانفاذسختی کیساتھ عمل میں لایاگیاہے ،اورلوگوں کے گھروں سے اہرآنے پرپابندی عادکردی گئی ہے ۔اس دوران لوگوں نے الزام لگایاکہ قصبہ ترہگام کی مرکزی جامع مسجدسمیت تمام مساجدکوپولیس وفورسزکے دستوں نے سیل کردیااورمساجدکی جانب جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی دی گئی ہیں ۔لوگوں کے بقول دہائیوں بعدقصبہ ترہگام کی کسی بھی مسجدمیں نمازجمعہ کااجتماع منعقد نہیں ہوسکا،اورلوگ سخت کرفیوکی وجہ سے نمازجمعہ بھی ادانہیں کرسکے ۔اُدھرقصبہ ترہگام میں بعددوپہراسوقت صورتحال بگڑگئی ،جب یہاں نوجوانوں کی کچھ ٹولیوں نے مقامی مزارشہداء پرجاکرمہلوک نوجوان خالدغفارکے مقبرہ پرفاتحہ خوانی کیلئے جانے کی کوشش کی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سخت سیکورٹی اورناکہ بندی کے باوجودنوجوانوں نے کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی مزارشہداء تک جانے کی کوشش کی لیکن قصبہ میں جگہ جگہ تعینات پولیس اورفورسزاہلکاروں نے نوجوانوں کومنتشرکرنے کی کارروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں کے مطابق نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے ٹرگیس شلنگ اورپیلٹ فائرنگ کی۔طرفین کے مابین ہوئی تصادم آرائی کے دوران کچھ احتجاجی نوجوان زخمی ہوگئے ،جن کومقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔

Comments are closed.