ترال: جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے چنکی تار گائوں میں مسلح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان مسلح جھڑپ شروع ہوگئی .
معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر چنکی تار ترال نامی گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی .ذرائع نے بتایا کہ فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو موجود ہیں ،جسکے بعد یہاں تلاشی کارروائی شروع کردی گئی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران محاصرہ میں پھنسے مسلح جنگجوئوں نے تلاشی کارروائی پر مامور فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا
ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز نے گائوں کو مکمل طور پر سیل کردیا اور تمام داخلی وخارجی راستوں کو مسدود کردیا جبکہ طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے .
شوپیان میں جنگجوئوں کا فوج کی گاڑی پر فائرنگ
جنوبی ضلع شوپیان میں گھات میں بیٹھے جنگجوئوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا .
معلوم ہوا ہے کہ فوج کی 23 پیرا سے وابستہ ایک کیسپر گاڑی پر میمندر شوپیان میں دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی .فوج نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی .
بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،تاہم حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا .
Comments are closed.