قصبہ کے تمام بازاروں میں دکانیں بند ، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ رہا غائب
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ ترال جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے پر مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران قصبہ میں تمام بازروں میں دکانات اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے مسافر گاڑیاں بھی غائب رہیں جس کی وجہ سے قصبہ کی سڑکیں سنسان اور بازار ویران دکھائے دے رہے تھے۔ ادھر قصبہ کے مین ٹاون اور حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ترال ڈار گنائی گنڈ نامی گاؤں میں ایک مقامی جنگجو انور عباس فوج کے ساتھ جھڑپ میں از جان ہوا تھا جس کے چلتے قصبہ ترال میں سنیچر کے روز تعزیتی ہڑتال رہی جبکہ آج دوسرے روز بھی قصبہ میں جنگجو کے جاں بحق ہونے کے خلاف تعزیت ہڑتال رہی جس دوران قصبہ میں تمام دکانیں اور کاروبارے ادارے بند رہے ۔ جبکہ سڑکوں سے مسافر و نجی ٹریفک بھی غائب رہا جس کی وجہ سے مین ٹاون کی سڑکیں ویران اور بازار سنسنان دکھائی دے رہے تھے ۔ ا س دوران قصبہ کے مین بازار اور دیگر حساس جگہوں پر فوج ، فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جنہوں نے جگہ جگہ رُکاوٹیں کھڑی کررکھی تھیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Next Post
Comments are closed.