نئی دہلی،:حکومت نے تائیوان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوطی دینےکےلئے ’انڈو-تائی پے اسو سی ایشن‘ اور’ تائی پے اقتصادی اور ثقافتی مرکز ‘کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پردستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائیوان میں واقع انڈو تائی پے اسوسی ایشن اور نئی دہلی میں واقع تائی پے اقتصادی اور ثقافتی مرکز کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز کو منظور کرلیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری مزید بڑھنے کا امکان ہے۔دونوں ادارے ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری کی حفاظت اور تحفظ کےلئے مناسب قدم اٹھا سکیں گی۔سرمایہ کاری معاہدے سے وابستہ صنعت کاروں اور تاجروں کے بھروسے میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کےلئے ماحول بنے گا۔یہ معاہدہ ہندوستان کو تائیوان کے سرمایہ کاروں کےلئے من سپند جگہ بنانے میں مدد کرےگا۔
یواین آئی
Comments are closed.