بے حس شخص کے باتوںپر ردد عمل ضروری نہیں:میرواعظ

سرینگر:مزاحمتی قیادت کے متعلق گور نر کے تازہ بیان پر حریت کانفرنس (ع)کے چیر مین میرواعظ عمر فاروق نے بتایا کہ گورنر کا بیان بے معنی اور احمقانہ ہے اس لئے ان کے بیان پررد عمل ضری نہیں ہے ۔

موصولہ بیان کے مطابق حریت کانفرنس (ع) کے چیر مین ڈاکٹر میرواعظ عمر فاروق نے گور نر ستیہ پال ملک کی جانب سے جمعرات کو حریٹ لیڈران سے متعلق بیان پر کہا کہ حریت ایسے احمقانہ بیانات کی درد عمل نہیں کرے گی۔

میر واعظ نے کہا کہ ایسے بے حس اور کم دماغ شخص کی باتوں پر رد عمل کرنا ضروری نہیں ہے ۔خیال رہے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جمعرات کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈان بیت الخلاءجانے کے لئے بھی پاکستان سے اجازت مانگتے ہیں ۔

انہوں کہا تھا کہ جب تک نہ حریت لیڈان پاکستان کا راگ آلاپنے تک ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد ایسے بیانات دئے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی گلیاروں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ گونر ستیہ پال ملک مقامی اور قومی میڈیا میں چھایا رہا ہے جو غالباً ریاست کے پہلے کسی گور نر نے کیا ہے ۔

Comments are closed.