بڈگام پولیس نے چھ مقامی نوجوانوں کو حراست میں لیا

مذکورہ نوجوان ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی فراق میں تھے کہ عین موقع پر اُنہیں پکڑا گیا /ایس ایس پی بڈگام

سرینگر03 //مارچ: بڈگام پولیس نے اُس وقت 6مقامی نوجوانوں کو حراست میں لیا جب وہ عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے تھے۔ ایس ایس پی بڈگام کے مطابق کونسلنگ کے بعد سبھی کو والدین کے سپرد کیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام پولیس نے پانچ کمسن لڑکوں سمیت چھ نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے سے روکا۔ ایس ایس پی بڈگام آمود ناگپوری کے مطابق ماگام ، نارہ بل علاقوں کے رہائشی چھ لڑکوں نے ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے ضمن میں منصوبہ بندی کی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم حرکت میں آئی اور نوجوانوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابط قائم کرکے پولیس نے مذکورہ چھ نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا۔ ایس ایس پی کے مطابق وقت رہتے پولیس نے چھ نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے سے روکنے میں کامیاب حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ کونسلنگ کے بعد سبھی نوجوانوں کو والدین کے سپرد کیا ۔ بتادیں کہ پچھلے ایک ماہ سے بڈگام پولیس نے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ کئی بالائی ورکروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرکے اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور عسکریت پسند تنظیموں سے وابستہ افراد کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.