بڈگام جھڑپ: جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل

بڈگام : وسظی ضلع بڈگام کے آریزال علاقے میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان ہوئی جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت مکمل کرل

پولیس ترجمان نے جھڑپ اور جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت سے متعلق تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ضلع بڈگام کے زگو خانصاحب علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا،اس دوران گاﺅں میں محصور عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 عساکر ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جھڑپ کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمدکرکے ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خانصاحب بڈگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران مارے گئے عساکر کی شناخت مختیار احمد خان ولد عبدالحد خان ساکنہ براس آری زال بڈگام اور محمد امین میر ولد غلام رسول میر ساکنہ درنگہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے .

پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک عساکر نے سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کئے ہیں۔تصادم کے دوران مارے گئے عسکریت پسند مختیار احمد کے خلاف25 مارچ 2018کے روز ایف آئی آر زیر نمبر 37/2018زیر دفعہ 307آر پی سی ، 7/25آرمز ایکٹ ، 16/18یو ایل اے ایکٹ کے تحت بڈگام میں کیس درج ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک عسکریت پسند محمد امین کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 75/2018زیر دفعہ 18/20/30یو ایل پی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن پانپور میں مقدمہ درج ہے۔

جھڑپ کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم بتائی جار ہی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔

دریں اثناء جھڑپ کے اختتام پر بڈگام اور پانپور علاقوں میں پُرشتدد مظاہروں میں کئی افراد مضروب ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں .

Comments are closed.