بنک میں بھرتیاں شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئیں:بنک چیرمین

سری نگر : جموں وکشمیر بنک کے چیرمین پرویز احمد ننگرو نے صاف کردیا کہ بنک میں اسامیوں کی بھرتی کے حوالے سے جو پروپگنڈہ میڈیا میں چلایا جارہا ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ستیہ پال ملک نے جو باتیں کہیںمیڈیا کے ایک حصے نے غلط انداز سے پیش کرکے عوام کے اندر کنفیوژن پید اکیا ۔

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے گزشتہ دنوں جموں وکشمیر بنک میں582 اسامیوں کی بھرتی کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلیوں سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنک کے چیرمین پرویز احمد ننگرو نے بتایا کہ گورنر کے متعلق جو بات اسامیوں کی بھرتی کے حوالے سے پھیلائی گئی اس کو من چایا معنی پہناکر عوام کے اندر کنفیوژن پیدا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر ستیہ پال ملک نے جو بیان میڈیا کو دیا اُسے غلط انداز میں پیش کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں کنفیوژن پید اہوا۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بنک چیرمین نے بتایا کہ اسامیوں کی بھرتیاں شفاف طریقے پر عمل میں لائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی سطح کی بھرتی ایجنسی آئی بی پی ایس کی طرف سے مرتب کردہ گوشوارے کے ساتھ چھیڑخوانی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ چند اخبارات نے گورنر کے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کردیا ہے۔ بنک چیرمین نے بتایا کہ بنک کے کام کاج میں وسعت پانے کے بعد شفاف طریقے سے اسامیوں کی بھرتیاں عمل میں لائی گئیں اور ہر ایک اُمیدوار کی باریک بینی سے چھان بین کی گئی جس کے بعد ہی اُن کی بھرتیوں کو ہری جھڈی دکھائی گئی۔

ایک اور ٹویٹ میں بنک چیرمین نے بتایا کہ اُمیدواروں کی عمر کی حد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی گورنر کی ہدایت کے بعد ہی بھرتی لسٹ کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ واضح رہے گزشتہ دنوں گورنر ستیہ پال ملک نے میڈیاسے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ جموں وکشمیر بنک کی طرف سے بھرتی کی اصل لسٹ کو پی ڈی پی اور بی جے پی نے تبدیل کرتے ہوئے اپنے اپنے کارکنوں کا نام لسٹ میں شامل کرایا جس کے بعد عوامی حلقے میں اس بات کو لے کر سخت ناراضگی پائی جاری ہے تاہم بنک چیرمین نے گورنر کے دئے گئے بیان کو میڈیا کی طرف سے توڑ مروڑ کے پیش کرنے سے تعبیر کیا۔

Comments are closed.