بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ،مزاحمتی قیادت نے جاری کیا احتجاجی پروگرام
سرینگر(پی آر ):مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دوران خانہ و تھانہ نظر بندی جموںوکشمیر کے محب وطن عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کے موقعہ پر مورخہ16 اکتوبر 2018 بروز منگلوار کوبھی درج ذیل مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس نام مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں خونین تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔
علاقہ جات حسب ذیل ہیں۔
نیو تھید، ہارون، نشاط، برین، ڈلگیٹ، پانتھہ چوک، پالہ پورہ، تارا بل، کاﺅڈارہ، حول، علمگری بازار، گلی کدل، نوشہرہ، لالبازار، بوٹہ شاہ محلہ، عمر کالونی، جوگی لنکر، کاٹھی دروازہ، لوکٹ ڈل، بوڈ ڈل، حضرت بل، تیل بل، حبک، زکورہ، چھتر ہامہ، صورہ، بژھ پورہ، احمد نگر،پٹن ، گاندربل، پانپور، کھریو، پلوامہ، شوپیاں، ڈورو ویری ناگ قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ قائدین نے یہ بات پھر دہرائی کہ ریاستی عوام کی ایک ہی مانگ ہے ۔
No to all election Only Right of self determination
Comments are closed.