بلدیاتی انتخابات :ووٹوں کی گنتی شروع
سرینگر : چار مراحل پر محیط بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہفتہ کی صبح شروع ہوگئی ہے .الیکشن حکام کے مطابق ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی اور نتائج کا اعلان شام کو کیا جائیگا .
سرینگر میونسپل کارپوریشن(ایس ایم سی ) کےلئے ووٹوں کی گنتی "ایس کے آئی سی سی "میں ہورہی ہے جبکہ جموں میونسپل کا پوریشن (جی ایم سی ) پالی ٹیکنک انسٹی چیوٹ بکرم چوک میں ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے .دیگر میونسپل وارڈوں کی گنتی ضلع ہیڈکواٹروں پر ہورہی ہے .
وادی کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ ٹرن آئوٹ بہت کم رہا .کشمیر وادی میں 598 وارڈوں کےلئے 231 امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 181 وارڈوں میں کوئی امیدوار نہیں ہے .
ریاست میں مجموعی طور پر پولنگ کی شرح 35.1 فیصد رہی تھی .ریاست کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا .
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن اورجموں میونسپل کارپوریشن کا میئر کون ہوگا ؟
Comments are closed.