برکس ممالک کا بین الاقوامی فورم پر تعاون کر نے پر اتفاق

ماسكو، (یواین آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ برکس ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں بین الاقوامی فورم پرآپس میں تعاون کرنے متفق ہوگئے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں جمعرات کو ہو نے والی میٹنگ میں برکس ممالک- برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

وزراء نے امن و امان کے قیام ، اقتصادی اور مالی استحکام اور پائیدار ترقی کے ایشوزپر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر الجہت اصولوں اور ایک بہتر اور زیادہ منصفانہ ورلڈ آرڈر کے قیام کے عزم کی بنیاد پر بین الاقوامی فورم پر تال میل بنانے کے اپنے ممالک کے ارادے کی تصدیق کی جہاں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قانون اہم کردار ادا کریں گے۔

طاس خبررساں ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ وزراء خارجہ نے جوہانسبرگ میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان ہوئے برکس کے 10 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلے کو لاگو کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی حصہ لیا۔

اجلاس میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو پاکستان پر بالواسطہ حملہ کرتے هے کہا کہ لشکر طیبہ، جیش محمد اور حقانی نیٹ ورک جیسے دہشت گرد گروپ سرکاری حمایت سے پھل پھول رہے ہیں اور ایسی دہشت گرد تنظیموں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا دہشت گردی سے لڑنے کی سمت میں پہلا قدم ہو گا۔

انہوں نے کہا’’لشکر طیبہ، آئی ایس آئی ایس، القاعدہ، جیش محمد، طالبان اور حقانی نیٹ ورک سرکاری حمایت سے بڑھتے ہیں‘‘۔برازیل کے وزیر خارجہ نے سال 2019 میں ایسوسی ایشن کی صدارت کی باری کو لے کر اپنے ملک کی پلاننگ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments are closed.