نوجوان حالات کو معمول پر لانے کےلئے پولیس کو تعاون دیں
سرےنگر شہر کا دورہ، عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختےار کرنے پرزور
(نیوز ڈیسک ،کے این ایس )
سرینگر ریاستی پولیس کے باضابطہ نئے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ریاست میں امن کی بحالی اور پُرتناﺅ حالات کی وجہ سے لوگوں کو لگے زخموں پر مرہم لگانا میری اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر عام لوگوں کے ساتھ رابطہ اوربہتر تال میل پولیس کے بنیادی اُمور میں شامل رہے گا۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے محکمہ پولیس کے عارضی ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کو باضابطہ طورپرمحکمے کا سربراہ تعینات کئے جانے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر امن کی بحالی اور پُرتناﺅ حالات کی وجہ سے عام لوگوں کو لگے زخموں پر مرہم لگانا میری اولین ترجیح رہے گی۔ کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ بحیثیت پولیس سربراہ میرا کام ریاست جموں وکشمیر میں امن کو بحال کرنا رہے گا۔میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے جملہ پیشہ وارانہ فرائض کو ادا کرکے ریاست میں بحالی امن کے لیے کام کروں۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ وادی میں حالات کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ میرا کام غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں عام لوگوں کو لگے زخموں پر مرہم لگانا ہوگا۔انہوں نے ریاست میں امن کو بحال کرنے کے لیے عوام بالخصوص ریاستی نوجوانوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے انہیں دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرتناﺅ صورتحال کے نتیجے میں لوگوں کو لگے زخموں پر میں مرہم لگانے کی حتی الامکان کوشش کروں گا۔ڈی جی پی نے بتایا کہ میں ذاتی طور پرپُرامید ہوں کہ لوگ حالات کو پٹری پر لانے اور یہاں امن کو موقعہ دینے کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امن و قانون کی صورتحال سے پیشہ وارانہ طور پر نمٹنے کے لیے میں جدید خطوط پر محکمہ پولیس کو لے جانے کی کوشش کروں گا۔ جہاں تک امن و قانون کی صورتحال کا تعلق ہے تو میں اپنی صلاحیتوں اور کوششوں کو بروئے کار لاکر محکمہ کو جدید طرز پر استوار کرنے کی کوشش کروں گا اور لوگوں کے ساتھ ہر سطح پر بہتر تال میل میری ترجیحات میں شامل رہیں گے۔ادھر پولیس ترجمان کے مطابق پولےس سربراہ دلباغ سنگھ جن کے ہمرہ آئی جی پی کشمےر شری اےس پی پانی، ڈی آئی جی سےنٹرل کشمےر ، وی کے بردی، کے علاوہ اےس اےس پی سرےنگر شری امتےازاسمائل بھی تھے نے آج سرےنگر شہرہ کا دورہ کےا جس دوران انہوں نے مختلف پولےس اسٹےشنوں اور پولےس دفاتر کا دورہ کرنے کے علاوہ افسران اور پولےس اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خےال کےا۔ انہوں نے اس دوران ان عمارتوں کا بھی معائنہ کےا جن میں پولےس اہلکارا ن اور دےگر فورس جوانوں رہائش پزےر ہے۔ڈی جی پی نے جن پولےس اسٹےشنوں کا دورہ کےا ان میں پولےس سٹےشن خانےار، مہاراج گنج، نوہٹا اور نگےن شامل ہے بعد میں انہوں نے پولےس زنانہ پولےس اسٹےشن رام باغ اور پولےس دفتر جنوبی سرےنگر کا بھی دورہ کےا۔ اس دوران ڈی جی پی نے افسران اور اہلکاراں کے ساتھ تبادلہ خےال کرتے ہوئے پولےس افسران اور اہلکاروں پر زور دےا کہ وہ دوران ڈےوٹی عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختےار کرےں۔ انہو ں نے افسران پر زور دےا کہ وہ سماجی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائے۔ ڈی جی پی نے فورسز کے درمےان تال مےل بنائے رکھنے پر بھی زور دےا۔ زنانہ پولےس اسٹےشن میں خواتےن کے خلاف ہو رہے جرائم کا جائزہ لےتے ہوئے ڈی جی پی نے افسران پر زور دےا کہ وہ ان جرائم مےں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولےس قےادت جوانوں اور اُن کے اہل خانہ اور مرحوم پولےس اہلکاروں کے وارسےن کی فلاح و بہود کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ڈی جی پی نے اس بات کی ےقےن دہانی کی کہ جوانوں اور افسران کی جائز مطالبات کو ترجہی بنےادوں پر حل کےا جائے گا۔ انہوں نے مزےد کہا کہ حال ہی مےں تےن ہزار کے قرےب پولےس اہلکاروں کو ترقےاں دےنے کے علاوہ تےن کروڈ روپے بطورِ انعامات پولےس اہلکاروں کے حق میں منظور کئے گئے۔ ڈی جی پی نے سرکار کا اس بات کےلئے شکرےہ ادا کےا جس کے تحت پولےس اہلکاروں کے کافی مطالبات کو منطوری دی گی اور امےد ظاہر کی کہ باقی مطالبات کو بھی جلد ہی منظوری دی جائی گی۔
Comments are closed.