بانڈی پورہ ضلع میں حالیہ برفباری میں سات افراد جنگلاتی علاقے میں پھنس گئے

5بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ آئے تاہم 2ہنوز لاپتہ ، پولیس نے کی تلاش مہم شروع
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ بانڈی پورہ ضلع میں حالیہ بارفباری کے نتیجے میں 7افراد کہیں پربھاری برف میں پھنس گئے تھے جن میں سے 5اشخاص واپس گھر پہنچے ہیں تاہم ابھی بھی دو افراد لاپتہ ہیں جن کی حفاظت کے حوالے سے ان کے اہلخانہ فکر و تشویش میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔ ادھر پولیس نے بچاؤ کارروائیاں شروع کرتے ہوئے دونوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے تاہم جنگلاتی علاقے میں بھاری برف ہونے کے نتیجے میں تلاش کی کارروائی میں رُکاوٹیں آرہی ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 3تاریخ کو وادی میں بھاری برفباری کے دوران شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 7افراد کوٹھ پتھری جنگلات میں کسی کام کے سلسلے میں گئے تھے تاہم موسم ناساگار ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے واپسی کا سفر شروع کیا۔ دوران سفر برفباری نے ان کے سفر کو محدود کیا اور وہ جنگلات میں ہی پھنس گئے ۔ اس دوران سات افراد میں سے 5بڑی مشکل سے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان میں سے دو افراد جن کی شناخت غلام قادر بٹ اور عبدالاحد شیخ ساکنان ویون بھاری برفباری میں راستہ کھوگئے اور وہیں پر پھنسے رہے ۔ اور ہنو ز لاپتہ ہیں ۔ لاپتہ اشخاص کے گھروالوں کو ان کی حفاظت سے متعلق خدشات پیدا ہوئے ہیں اور سخت فکرو تشویش میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔ اس دوران سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو علاقہ کی طرف روانہ کردی گئی تاہم جنگلاتی علاقے میں بھاری برفباری کی وجہ سے تلاشی مہم میں دشواریا ں پیش آرہی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3تاریخ کو وادی بھر میں شدید برفباری نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ۔ وادی کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ۔ ہوائی و زمینی رابطہ منقطع ہوا۔ بجلی نظام بھی درہم برہم ہوکے رہ گیا جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا

Comments are closed.