سرینگر:کرالہ ہار بارہ مولہ شوٹ آوٹ میں جاں بحق دونوں عسکریت پسند غیر ملکی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک عسکریت پسند جیش محمد کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کرالہ ہار بارہ مولہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں جاں بحق دو عسکریت پسند غیر ملکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جیش محمد کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور اُن کی شناخت فیضان اور وہاب کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد دوپہر کرالہ ہار بارہ مولہ میںسیکورٹی فورسز نے ناکہ لگایا جس دوران سرینگر سے آرہی سکارپیو زیر نمبر JK01L-5792کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم گاڑی میں سوارعسکریت پسند وںنے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو بھی معمولی چوٹ آئی۔ مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے ایک اے کے رائفل ، اے کے میگزین، ایک یو بی جی ایل ، دو پستول ، چھ پستول میگزین، 19اے کے گولیوں کے راونڈ، 52پستول راونڈ،3گرنیڈ ، 2یو بی جی ایل گرنیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 176/2018کے تحت بارہ مولہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔حفاظتی عملے نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر سکارپیو کو بھی تحویل میں لے لیا۔
کاکہ پورہ پلوامہ میں گرنیڈ حملے کی خبر من گھڑت
کاکہ پورہ پلوامہ میں گرنیڈ حملے کی خبر کو من گھڑت اور حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ نے کہاکہ پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی نے کہاکہ کاکہ پورہ پلوامہ میں کوئی حملہ نہیں ہوا ہے اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ یو پی آئی
Comments are closed.