بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ، صبح و شام کے اوقات سردی محسوس ہونے لگی /محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کی پیشن گوئی

سرینگر/14ستمبر: خوشگوار موسم کے بیچ ٹنل کے آر پار آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے میدانی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ تازہ بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔اسی دوران گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نما کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں صبح و شام سردی کی لہر محسوس ہو رہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مغربی ہوائیں ریاست جموں و کشمیر کی طرف رواں دواں ہیں اور آئندہ 24گھنٹوں میں یہ ہوائیں موسمی صورتحال میں تبدیلی لا سکتے ہیں کی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار تازہ بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیوں کے پیش نظر وادی کشمیر اور جموں خطے کے ساتھ ساتھ کرگل اور لہہ خطوں میں بھی موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گن گرج کے ساتھ ہلکی سی درمیانی درجے کی بارشیں ہو سکتی ہے جبکہ بالائی علاقوں جن میں خاص طور پر لداخ اور کرگل کے علاقے قابل ذکر ہیں میں اس دوران بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔اسی دوران وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارات میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں صبح و شام کے اوقات سردی محسوس ہو رہی ہے ۔جمعرات کی شام کو بھی ہوئی بارشوں کے نتیجے میں موسمی صورتحال میں کافی تبدیلی آنے کو ملی ہے جس دوران صبح و شام کے اوقات سردی محسوس ہونے کے نتیجے میں لوگ گرم ملبوسات زین تن کرنے کیلئے مجبور ہو رہے ہیں ۔ جمعرات کی شام وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں ہوئی جس دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں قہر آنگیز ژالہ باری کے نتیجے میں میوہ باغات اور کھڑی فصلوں خاص کر دھان کی پنری کو کافی نقصان ہوگیا ۔

Comments are closed.