نئی دہلی،31دسمبر:اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین پارلیمنٹ نے کاویری ندی پر باندھ بنانے کے مسئلے پر آج راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی لنچ تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے آئینی دستاویز ایوان کی میز پر رکھوانے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر کی کارروائی شروع کی اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین ہاتھوں میں پوسٹر لے کر نشست کے نزدیک پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان میں یکم جنوری کو نئے سال کے موقع پر چھٹی ہونے پر اتفاق قائم ہوا ہے اور ایسے میں اس اجلاس کے صرف پانچ دن باقی بچیں گے اس لئے اراکین شور بند کرکے اپنی نشستوں پر واپس لوٹ جائیں جس سے ایوان کی کارروائی مناسب انداز میں چل سکے۔اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین ان کی باتوں پر توجہ دئے بغیر شور شرابہ کرتے رہے۔اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجےگوئل نے بھی نشست کے نزدیک جاکر اے آئی اے ڈی ایم کے کےاراکین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں مانی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.