ایوان صحافت کشمیر میں صحافیوں کےلئے گوگل نے کیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

عادل بشیر ڈار

سرینگر : دنیا کی معروف ڈیجٹل کمپنی "گوگل ” نے پیر کے روز کشمیری صحافیوں کےلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا .اس ورکشاپ کا انعقاد ایوان صحافت کشمیر( کشمیر پریس کلب ) میں کیا گیا .

اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جعلی ڈیٹا کی کیسے نشاندہی ہوسکتی ہے ،کے حوالے سے آشنا کرنا تھا .گوگل نے جھوٹی خبروں کی اشاعت ،نشریات اور ترسیل کو روکنے کےلئے یہ پہل کی ہے .

مذکورہ کمپنی بھارت میں 8 ہزار صحافیوں کو انگریزی اور دیگرزبانوں میں تربیت فراہم کرے گی .بتایا جاتا ہے کہ اس عمل سے صحافیوں کا ایک نیٹ ورک تیار ہوگا ،جو ملک بھر میں دیگر صحافیوں کو تربیت دیں گے .

تربیت کا مقصد صحافیوں کو صحیح چیکنگ ،آن لائن جانچ پڑتال اور ڈیجٹل ہائیجین سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے .سرینگر میں ورکشاپ کا انعقاد کشمیر پریس کلب اور نئی دہلی میڈیا آرگنائزیشن Data Leads کے اشتراک سے کیا گیا .

وادی کشمیر کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے صحافیوں نے اس تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی اور تربیت حاصل کی .ایوان صحافت کشمیر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا "اس ورکشاپ کو منعقد کرنے پر ہمیں کافی مسرت ہورہی ہے ".

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے وادی کشمیر میں صحافتی میدان میں کام کرنے والے صحافیوں اور کلب کے ممبران میں صلاحیت کی تعمیر ہوگی .

Comments are closed.