راجوری: فوج وفورسز نے لائن آف کنٹرول پر جھڑپ کے بعد جہاگیر راجوری میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی .سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کا خدشہ ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا ،جس دوران مسلح دراندازوں اور فوج کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا .
فوج وفورسز نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران بارودی مواد بھاری کھیپ ضبط کی گئی .
ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے .انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران یہاں بارودی مواد ضبط کیا گیا ،جسکے بارے میں فوج ہی جانکاری دی سکتی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیکی دیہات لام اور کیری میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں .
Comments are closed.