اکھنور سرحدی پٹی پر ہندوپاک ا فواج کے مابین شدید گولہ باری

اکھنور سرحدی پٹی پر ہندوپاک ا فواج کے مابین شدید گولہ باری

پاکستانی گولہ باری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ، کئی ڈھانچے تباہ

سرینگر/28جولائی: ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ اس دوران کئی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ اس دوران دفاعی ترجمان نے پاکستانی افواج پر الزام لگایا ہے کہ ان کی طرف سے پہلے بلاجواز گولہ باری شروع کی گئی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین ایک مرتبہ پھر گولہ باری شروع ہوئی۔ صوبہ جموں کے اکھنور کیری سیکٹر میں آج صبح بھارت پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری سے سرحدی علاقہ دہل اُٹھا جبکہ آر پار گولہ باری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے جس دوران کئی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔اس دوران دفاعی ترجمان پاکستانی افواج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آج علیٰ الصبح پاکستان کی جانب سے ہندوستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اورجدید ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی ۔ جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی اپنے بندوقوں کے دہانے کھول کر پاکستانی فوجی پکٹوں کو نشانہ بنایا ۔ آر پار گولہ باری کی وجہ سے اکھنور کے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہے گئے ۔

Comments are closed.