سرینگر19 فروری: آرمی چیف اچانک نگروٹہ جموں پہنچے اور وہاں فوج کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ جموںوکشمیر کی سیکورتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجی سربراہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پاکستان کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں ہو رہی ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل منوج مکند نروانے نے نگروٹہ جموں میں فوج کی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ نمائندے کے مطابق فوجی چیف نے بدھ کے روز نگروٹہ میں 16کارپس ہیڈ کواٹر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہیں سرحدوں کی صورتحال اور وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جا رہے ہیں آپریشن کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ کو میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے حد متارکہ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے تاہم فوج بھی رینجرس کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی چیف نروانے کو بتایا گیا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو نہ صرف جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا بلکہ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات بھی لائن آف کنٹرول پر نصب کئے گئے ہیں تاکہ امکانی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا فوجی چیف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں ہور ہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فوجی سربراہ نے سرحدوں پر تعینات کمانڈروں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دے ۔ اس موقع پر فوجی چیف کو بتایا گیا کہ سراغ رساں ایجنسیوں کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں لانچنگ پیڈوں کو پھر سے فعال کیا گیا ہے اور وہاں پر ملی ٹینٹوں کو بھارت کے حدود میں جانے کی خاطر تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ فوجی چیف کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرس گولہ باری کی آڑ میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم بی ایس ایف اور فوج کو اس بات کی پوری جانکاری ہے ۔ فوجی سربراہ کو بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا جس دوران عسکریت پسندوں کو بھی مار گرایا گیا ہے ۔ فوجی سربراہ نے اس موقع پر آفیسران کو بتایا کہ لانچنگ پیڈوں پر موجود عسکریت پسندوں پر خصوصی نظر گزر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ جموںوکشمیر کے پُر امن حالات کو درہم برہم کیا جائے تاہم پاکستان کے ہر منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر بھارتی افواج پوری طرح سے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجی چیف کو جموںوکشمیر کا دورہ کرکے وہاں سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس پر خفیہ ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں اور مرکزی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں احتیاطی اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا۔ فوجی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد فوجی چیف سہ پہر تین بجے کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو آگاہ کرئینگے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.