او جی ڈبلیو سوپور تھانے سے فرار ،تلاش شروع

سوپور : عسکری کارکن جسے پولیس نے چار روز قبل سوپور کے مضافاتی علاقہ سے گرفتار کیا تھا ،پولیس تھانہ سے جمعہ کی دوپہرکو فرار ہوگیا ہے .

خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق معراج الدین خان عرف معروف ساکنہ نیو کالونی سوپورنامی عسکری بالائی زمین ورکر پولیس تھانہ سوپور سے جمعہ کی دوپہر کو تالا توڑ کر فرار ہو گیا ہے ،جسکی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی .

ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکی تحقیقات کی جارہی ہے مذکورہ عسکری سہولیت کار کیسے فرار ہوگیا؟

معراج کو پولیس کی ناکہ پارٹی نے تلاشی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا .

Comments are closed.