اونتی پورہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو حراست میں لیا

ممنوعہ نشیلی شئے برآمد ، مزید تحقیقات شروع /پولیس بیان

سرینگر19 فروری: پولیس نے تین منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی شئے برآمد کرکے ضبط کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ریشی پورہ اونتی پورہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران سکوٹر زیر نمبر Jk13D-3047کو روک کر اُس پر سوار بشیر احمد گنائی ساکن پلوامہ کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر اُس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس بیان کے مطابق تفتیش کے دوران مزید دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اُن کے قبضے سے بھی ممنوعہ نشیلی اشیاءبرآمد کرکے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 20/2020کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن گئے ہیں لہذا اُس کے خلاف کارروائی کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔

Comments are closed.