اونتی پورہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ اونتی پورہ میں ایک خوفناک گرینیڈ دھماکے میں چار عام شہری زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک حالت نازک بتائی جارہی ہے.
رپورٹس کے مطابق جنگجوئوں نے اونتی پورہ میں ایس پی دفتر کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک گرینیڈ داغا ،جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،اس دھماکے میں چار عام شہری زخمی ہوئے.
زخمیوں کو فوری طور پر طبی مرکز اونتی پورہ میں داخل کیا گیا ،جن میں سے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ،جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.
ریاستی پولیس نے آفیشل ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ میں گرینیڈ دھماکے میں ایک عام شہری شدید زخمی ہوا.
Comments are closed.