بسنت رتھ ہوم گارڈ محکمہ سے منسلک

آلوک کمار نئے آئی جی ٹریفک تعینات

تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ نے انسپکٹر جنرل آف ٹریفک بسنت رتھ کا تبادلہ عمل میں لاکر ان کی جگہ آلوک کمار کو تعینات کیا ہے ۔ منگل کی شام دیر گئے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے جار ی کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق آلوک کمار ( آئی پی ایس) جو کہ آئی جی پی سیکورٹی کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے آئی جی ٹریفک تعینات کیا جاتا ہے جبکہ بسنت کمار رتھ ( آئی پی ایس ) کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں جنرل ہوم گارڈ ، /سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف محکمہ کے ساتھ تاحکم ثانی منسلک کیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.