امید ہے مریکی صدردورہ بھارت میں دوران مسئلہ کشمیراٹھائیں گے /پاکستان
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے
سرینگر/20فروری: پاکستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ بھارت پر اس امید کاا ظہار کیاہے کہ وہ بھارت کی قیادت سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں توقع ظاہر کی کہ امریکی صدر کی جانب سے مصالحت کی پیشکش ٹھوس عملی اقدامات کے ذریعے آگے بڑھے گی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان امریکی سینیٹروں کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے نام خط کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں ان کی توجہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باز گشت پوری دنیا میں سنی جارہی ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی آزادی دے، وہاں کالے قوانین ختم کرے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔(سی این آئی)
Comments are closed.