امریکہ میں ای وی اےایل آئی سے 68 موت
واشنگٹن، 26 فروری (اسپوتنك) امریکہ کے سینٹر فا ر ڈیزیز کنٹرول اینڈپریونشن (سی ڈی سی) نے کہا کہ ملک میں واپنگ ، ای وی اے ایل آئی سے کم از کم 68 افراد کی موت ہوئی ہے۔سی ڈی سی نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے 29 صوبوں اور واشنگٹن میں گزشتہ سال ستمبر سے 18 فروری تک واپنگ،ای وی اے ایل آئی سے 68 افراد کی کی موت ہونے کی تصدیق کی ہے۔امریکی رپورٹ کے مطابق 18 فروری تک ای سگریٹ، واپنگ اور پھیپھڑوں سے منسلک متعدی امراض (ای وی اے ایل آئی ) کے 2807 معاملے درج کئے گئے ۔ تاہم سی ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ ستمبر 2019 سے ای وی اے ایل آئی کے معاملات میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے ۔
Comments are closed.