سرینگر: عید العضحیٰ کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا آئندہ تین روز کےلئے عارضی طور پر معطل کی گئی .حکام کا کہنا ہے کہ 21 سے لیکر 23 اگست تک جموں سے کسی بھی یاتری کو کشمیر آنے کی اجازت نہیں ہوگی .
پولیس حکام نے بتایا کہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 21 سے لیکر 23 اگست تک کسی بھی یاتری کو گپھا درشن کےلئے کشمیر کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی.
اگر حکام نے یاترا کی معطلی کی وجہ نہیں بتایا ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے پیش نظر اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے .
سالانہ امرناتھ یاترا 26 اگست کو اختتام پذیر ہوگئی.28 جون سے سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہوئی ،جس دوران اب تک 2.82 لاکھ یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے .
Comments are closed.