نئی دہلی،18دسمبرصدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالحہ کو بین الاقومی شمسی اتحاد(آئی ایس اے)کا رکن بننے کی دعوت دی ہے۔
اس اتحاد کے ذریعہ ہندوستان نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کی قیادت کی ہے۔
ہندوستان کے دورے پرآئے مالدیپ کے صدر کا یہاں راشٹرپتی بھون میں استقبال کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا کہ ہندوستان خصوصی طورپر مالدیپ اور دیگر چھوٹے جزیرہ نما ملکوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثر پر بےحد فکرمند ہیں کیونکہ ان ملکوں پر موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔
Comments are closed.