اقوام متحدہ کا لیبیا میں صحافیوں کی گرفتاری پر اظہار تشویش

23 دسمبر: لیبیا میں اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این ایس ایم آّئی ایل) نے ہفتہ کو ملک میں صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔
مشن نے کہا ’’ یو این ایس ایم آئی ایل ملک میں صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاری کے پیش نظر کافی فکرمندہے اور لیبیائی افسران سے صحافیوں کی حفاظت اور پریس کی آزادی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔
ایک سماچار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں صحافی اسماعیل بوجریہہ کو گرفتار کیا گیا تھا، جو ایک مقامی ٹی وی چینل کے لئے کام کرتے ہیں ۔ مشرقی شہر اجدابیہ میں جمعرات کی صبح ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی رپورٹنگ کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بوجریہہ کو مقامی ٹی وی چینل کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو مشرق میں واقع فوج کے خلاف ہے۔
لیبیا کی حریف جماعتوں کے اقوام متحدہ کی جانب سے اسپانسرڈ سیاسی سمجھوتے پر 2015 میں دستخط کرنے کے باوجودلیبیا سیاسی طور پر مشرقی اور مغربی اتھارٹی زمرے میں تقسیم ہے اور دونوں قانونی جواز کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔

Comments are closed.