کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ہر میچ میں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ایسا ہی گیانا امیزون واریئرس اور ٹرنبیگون نائٹ رائیڈرس کے مقابلہ میں دیکھنے کو ملا ۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ہر میچ میں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ایسا ہی گیانا امیزون واریئرس اور ٹرنبیگون نائٹ رائیڈرس کے مقابلہ میں دیکھنے کو ملا ۔ اس میچ میں ٹرنبیگو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں سات وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنائے ، لیکن ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری گیانا امیزون واریئرس نے شمران ہیٹ مار اور شیرفین رودر فورڈ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 5.5 اوورس پہلے ہی میچ چھ وکٹ سے جیت لیا ۔
ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری گیانا کی ٹیم کی شروعات خراب رہی ۔ وکٹ کیپر لیوک رانکی صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ، لیکن اس کے بعد ڈیل پورٹ اور ہیٹ مار نے ٹیم کو تیزی سے آگے بڑھایا ۔ ڈیل پورٹ 27 گیندوں پر 37 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد گیانا نے جیسن محمد کا وکٹ بھی جلد ہی گنوا دیا ۔ ایسا لگا کہ ٹرنبیگو کی ٹیم واپسی کر لے گی ، مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔
تین وکٹ گرنے کے بعد رودر فورڈ کریز پر آئے اور انہوں نے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کر ڈالی ۔ رودر فورڈ نے صرف 13 گیندوں میں چھ چھکے اور ایک چوکا لگایا ۔ رودر فورڈ نے ٹرنبیگو کے کپتان ڈریون براوو اور اسپنر نکتا ملر کی جم کر دھنائی کی ۔ رودر فورڈ نے 13 گیندوں میں ناٹ آوٹ 45 رن بنائے ، وہیں ہیٹ مار نے 30 گیندوں میں 59 رن بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
Comments are closed.