سرینگر::محکمہ بلدیہ کے عارضی ملازمین نے ہفتہ کو اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے .یہ احتجاج اربن لوکل باڈیز ڈیلی ویزر کنسالیڈیٹ ایمپلائز یونائیٹیڈ فورم کے بینر تلے کیا گیا .
سٹی رپورٹر کے مطابق وادی کے تما م میونسپل کونسلوں ومیونسپل کمیٹیوں میں کام کرنے والے سینکروں ڈیلی ویجرز کنسالیڈیٹ وصفائی کرمچاریوں نے ٹریڈ یونین لیڈر وجی سی سی ترجمان اربن لوکل باڈیزایمپلائز یونائیٹیڈ فورم منظور احمد پانپوری کی قیادت میں پرتاپ پارک میں سرینگر میں جمع ہوئے ،جہاں انہوں نے اپنے مطالبات پر دھرنا دیا .
انہوں نے ایس آراو 64 کےتحت ملازمین کی مستقلی اور محنت کش ملازمین ہورہی نا انصافی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا.ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ایس آر او 64 کو لاگو کیا جائے.
اس دوران ملازمین نے ایک مارچ بھی نکالا اور پریس کالونی تک مارچ نکالا .طے شدہ پروگرام کے تحت احتجاجی مظاہرین کو راج بھون تک مارچ کرنا تھا ،تاہم پولیس نے اسکی اجازت نہیں دی .
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اُنکی مستقلی کے حوالے سے سرکار اور محکمہ کے اعلیٰ حکام جان بوجھ کر مستقلی کے حوالے سے تاخیر کررہی ہے .،جسکی وجہ سے سالہا سال سے محکمہ بلدیہ میں تعینات عارضی ملازمین کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے .
اس موقعہ پراربن لوکل باڈیزایمپلائز یونائیٹیڈ فورم منظور احمد پانپوری نے بتایا کہ محکمہ بلدیہ میں ڈیلی ویزر کنسالیڈیٹ ایمپلائز8 سے 15 برسوں سے تن دہی اور ایماندری سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،لیکن سرکار نے اُنکی مستقلی کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی اور نہ ہی ایس آر او64 کو لاگو کیا گیا ،جو عارضی ملازمین کی مستقلی کے مرتب کیا گیا تھا .
ان کا کہناتھا کہ اگر عید سے قبل عارضی ملازمین کی مستقلی ایس آر او 64 کے تحت عمل میں نہیں لائی گئی ،تو عید کے بعد پورے جموں وکشمیر میں احتجاجی مہم چھیڑ دی جائیگی .
Comments are closed.