ڈائریکٹر ہیلتھ سروس نے کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے
سرینگر10ستمبر؍ : اننت ناگ ضلع اسپتال میں زچگی میں مبتلا خاتون کا علاج ومعالجہ نہ کرنے بعد حکومت نے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کمشنر سیکریٹری کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق اننت ناگ ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو اسپتال میں علاج کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے سرینگر جانے پر زور دیا۔ خاتون اور اُس کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا جس کے ساتھ ہی پوری ریاست میں ویڈیو وائرل ہو گیا ۔ وزارت صحت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر اس ضمن میں تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ کمشنر سیکریٹری کے مطابق جو کوئی بھی اس ضمن میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروس کشمیر سلیم الرحمن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کو تین روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ادھرخاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈاکٹر نے آپریشن کیلئے 30ہزار روپیہ کا تقاضہ کیا جو اُس کے پاس نہیں تھے۔
Comments are closed.