آئرلینڈ کی گلوکارہ ’شینے‘ دائرہ اسلام میں داخل، کہلائیں گی ’شہدا‘
شینے ڈو او کارنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد کہا کہ اب انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے، اب انہیں نئے نام شہداء سے ہی پکارا جائے۔
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ 8 دسمبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو شینے ڈو او کارنر کا کہنا تھا کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں، اور ان کا اسلام قبول کرنا بغیر کسی دباو کے ہے اور یہ ایک فطری عمل ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنا نام بھی تبدیل کر رہی ہیں، اور اب انہیں نئے نام شہداء سے ہی پکارا جائے۔ مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی شہداء کی جانب سے ان کے ٹوئٹر پیج پر اپ لوڈ تصویر بھی تبدیل کردی گئی۔
مغربی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق آئرش نغمہ نگار اور گلوکارہ کو اسی کی دہائی میں اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے اپنی پہلی میوزک البم لانچ کی۔ شینے ڈو او کارنر کی پہلی میوزک البم ’دی لائن اینڈ دی کوبرا‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی کئی ریکارڈقائم کیے۔ بعد ازاں نوئے کی دہائی میں معروف گلوکار کو گلوکار پرنس کے گانے "ناتھنگ کپمیریس ٹو یو” کے ری مکس نے مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
Comments are closed.