اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے پیش نظر؛ مارکیٹ چیکنگ شروع ، 93200 روپے جرمانہ وصول،29کے خلاف کیس درج

سرینگر /22اکتوبر / کے پی ایس : محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کو اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں ٖغیرمعمولی اضافہ کی شکایتیں موصول ہورہی تھیں ۔اور ان شکایات کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایت پرفوڈ سپلائی کارپوریشن(ایف آئی سی )، کنزومر ایفیئرس(سی اے) اورلیگل میٹرولوجی محکمہ جات نے مشترکہ طور وادی بھر میں مارکیٹ چینکنگ عمل شروع کیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ سپلائیز اینڈ کنزومر ایفیئرس محکمہ کے موصولہ بیان کے مطابق اشیائے خودرنی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے زیر آڈر نمبر 209-DFCS&CAK of 2020بتاریخ17-10-2020کے تحت (ایف آئی سی )، ،(سی اے) اورلیگل میٹرولوجی محکمہ جات نے مشترکہ طور گذشتہ دو دنوں سے مارکیٹ چیکنگ کے دوران 1804دکانوں بشمول گوشت فروشوں ،سبزی فروشوں ،میوہ فروشوں اور مرغ فروشوں وغیر ہ کی چیکنگ عمل میں لائی ۔بیان کے مطابق 1804دکانداروںمیں سے 415دکانداروں سے اشیائے خوردی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کی پاداش میں 93200روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیںجبکہ 29دکانداروں جن میں 10سبزی فروش ،10گوشت فروش اور 9دیگر دکاندار جو اضافی قیمتیں وصول کرکے صارفین کو لوٹنے میںمصروف پائے گئے ان کووادی کے مختلف اضلاع کے پولیس تھانوں میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا اور ان کے خلاف ایف آر درج کئے گئے

Comments are closed.