سرینگر31 //مارچ//یو پی آئی // سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ میں حد متارکہ کے نزدیک عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کشن گنگا علاقے کی تلاشی لی جس دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ چلا چنانچہ حفاظتی عملے نے وہاں سے ایک اے کے رائفل ایک اے کے 56رائفل چھ میگزین، ایک پستول 180گولیوں کے روانڈ اور دوسرا قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.