سرینگر: تازہ پسیاں گر آنے کے بعد منگل کو سرینگر جموں شاہراہ مسلسل پانچویں بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ وہ کر رہ گئی ہے ۔ادھر ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور امکان ہے کہ بدھ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی جائے گی۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ رپر ٹریفک کی نقل و حمل گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بند پڑی ہوئی ہے اور شاہراہ کے دونوں اطراف سے سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو چکی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اور پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ گزشتہ پانچ روز سے بند پڑی ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بھی معطل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے اگرچہ محکمہ ٹریفک نے بیکن اہلکاروں کے ساتھ کام ہنگامی بنیادوں پر چلایا تاہم خراب موسمی صورتحال اور پسیاں بار بار گھر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کرنے میں رکارٹیں پیش آ رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے کارروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ممکنہ طور پر آج یعنی بدھ کو شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر گزشتہ پانچ روز سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے باعث دونوں اطراف سے سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو چکی ہے اور شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کرنے کے ساتھ ہی ان گاڑیوں کوچلنے کی اجازت دی جائے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.