بغیر ہاتھ دھوئے گاؤں میں داخل ہونا منع ہے، لداخ کے ایک گائوں میں کوروناوائرس سے نمٹنے کا آسان طریقہ

سرینگر/25مارچ: مرکزی زیر انتظام خطہ لداخ کے ایک گائوں میں نوجوانوںنے کوروناوائرس سے نمٹنے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔ نوجوانوںنے گائوں سے باہر صابن، پانی اور سینٹائزر کا بندوبست کرکے گائوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کو ہاتھ دھونے کی صلاح دیتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع لاتو نامی گائوں کے نوجوانوں نے کورونا وائرس نامی وبا کو اپنے گائوں سے دور رکھنے کے لئے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔گائوں کے نوجوانوں نے اپنے گائوں کے داخلی پوائنٹ پر پانی کی ایک ٹینکی، صابن اور سینی ٹائزر جیسی حفظان صحت سے متعلق چیزیں دستیاب رکھی ہیں اور داخلی پوائنٹ پر متعدد جگہ پر جلی حروف میں لکھا ہے کہ ‘بغیر ہاتھ دھوئے گائوں میں داخل ہونا منع ہے۔واضح رہے کہ خطہ لداخ جو گذشتہ برس 31 اکتوبر کو جموں وکشمیر سے الگ ہوکر ایک یونین ٹریٹری بن گئی، میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں-

Comments are closed.