کشمیر میں پہلی کورنا وائرس مریض کا ٹیسٹ منفی آگیا
خاتون صحت یاب ہور ہی ہیں، ٹیسٹ منفی آنا اچھی بات ہے /سکمز انتظامیہ
سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // کشمیر میں کورنا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون مریض کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ صحت یاب ہوئی ہے۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ انتظامیہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خانیار کی متاثرہ خاتون کا ٹیسٹ اب منفی آگیا ہے جو اچھی بات ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق 18مارچ کو خانیار کی خاتون کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں بھرتی کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق متاثرہ خاتون روبہ صحت ہونے کے بعد سکمز انتظامیہ نے اُس کا پھر سے ٹیسٹ کیا اور سوموار کے روز موصولہ رپورٹ میں خاتون کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی انتظامیہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون پوری طرح سے صحت یاب ہو گئی ہے اور اُس کا ٹیسٹ بھی اب منفی آگیا ہے جو اچھی بات ہے۔
Comments are closed.