سی ڈی اسپتال سرینگر میں کورنا وائرس میں مبتلا 18مریضوں کی حالت کافی بہتر ہے
مشتبہ مریض وارڈوں میں ہی رہے باہر آنے کی کوشش نہ کریں /ایچ او ڈی ، ڈاکٹر نوید
سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // سی ڈی اسپتال کے ایچ او ڈی کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس ہر کسی کیلئے جان لیوا ثابت نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ اسپتال میں اس کورنا وائرس میں مبتلا 18افراد داخل ہے جن کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سبھی 18مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ انہوںنے اسپتال میں بھرتی کورنا وائرس مشتبہ مریضوں سے اپیل کی کہ وہ وارڈوں سے باہر نہ آئیں کیونکہ اس سے یہ مرض دوسرے میں منتقل ہونے کا احتمال ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سی ڈی اسپتال سرینگر کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ کورنا وائرس میں مبتلا افراد صحت یاب بھی ہوتے ہیں اور ایسے افراد جن کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ کورنا وائرس ہر کسی کیلئے جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ وادی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں سینکڑوں مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپتال میں جن دو مریضوں کی موت واقع ہوئی وہ پیشگی حالت میں تھے اور جب اُنہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا وہ دونوں بے ہوش تھے۔ ڈاکٹر موصوف کے مطابق سی ڈی اسپتال سرینگر میں اس وقت کورنا وائرس میں مبتلا 18مریضوں کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے اور اُن کی حالات قدرے بہتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ سبھی مریضوں کا علاج ومعالجہ ہو رہا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں متاثرین جلد صحت یاب ہوں گے۔ اسپتال میں زیر علاج کورنا وائرس مشتبہ مریضوں کے بارے میں ڈاکٹر موصوف نے بتایا کہ وہ وارڈوں سے غیر ضروری طور پر باہر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشتبہ مریضوں کو وارڈوں میں ہی رہنا چاہئے کیونکہ باہر آنے سے وہ دوسروں کو بھی اس مرض میں مبتلا کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں کی جانب سے جو بھی اُنہیں کہاجارہا ہے اُس پر مریضوں کو عمل کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر نوید کے مطابق سی ڈی اسپتال میں جتنی بھی کوتاہیاں تھیں اُنہیں دور کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو بھی ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.